پشاور،محکمہ ٹرانسپورٹ نے مسافر گاڑیوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

منگل 1 مارچ 2016 21:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم مارچ۔2016ء) ڈیزل کی قیمتیں کم کر کے71.12روپے فی لیٹر تک کرنے کے اعلان اور محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت خیبر پختونخوا کی ہدایات کی پیروی کرتے ہوئے صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے فی مسافرفی کلومیٹر نئے کرایہ ناموں کا اعلان کر دیا ہے جو فوری طور پر نافذالعمل ہے ۔صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا پشاور کے جاری کردہ انئے کرایے ناموں کے مطابق فلائنگ کوچز؍منی بسوں کے لئے 0.86پیسے،اے سی بسوں کے لئے 1.06روپے،عام بسوں کیلئے 0.71روپے اور لگژری بسوں کیلئے 0.43روپے فی کلو میٹر فی مسافر کی شرحیں مقرر کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور،کوہاٹ کے لئے فلائنگ کوچز؍منی بسوں کا کرایہ56روپے،اے سی بسوں کاکرایہ 69روپے،عام بسوں کا46روپے اور لگژری بسوں کا کرایہ53روپے ہوگا۔

(جاری ہے)

اسی طرح پشاور، بنوں کیلئے فلائنگ کوچز168روپ،اے سی بسوں کا207روپے،عام بسوں کا138روپے اورلگژری بسیں158روپے کرایہ وصول کریں گی جبکہ پشاور ڈی آئی خان کے لئے فلائنگ کوچز289روپے،اے سی بسیں356روپے،عام بسیں239روپے،لگژری بسیں272روپے،ہریپور کیلئے فلائنگ کوچز134روپے،اے سی بسیں165روپے،عام بسیں111روپے اور لگژری بسیں126روپے،پشاور، ایبٹ آباد کیلے فلائنگ کوچز166روپے،اے سی بسیں205روپے،عام بسیں 137روپے اور لگژری بسیں156روپے،پشاور مانسہرہ کے لئے فلائنگ کوچز187روپے،اے سی بسیں230روپے،عام بسیں154روپے اور لگژری بسیں176روپے،پشاور مردان کے لئے فلائنگ کوچز50روپے،اے سی بسیں 61روپے،عام بسیں41روپے اور لگژری بسیں45روپے،پشاور مالاکنڈکیلئے فلائنگ کوچز101روپے،اے سی بسیں125روپے،عام بسیں84روپے اور لگژری بسیں96روپے،پشاور تیمر گرہ کیلئے فلائنگ کوچز152روپے،اے سی بسیں 188روپے،عام بسیں126روپے اور لگژری بسیں 143روپے،پشاور مینگورہ کے لئے فلائنگ کوچز148روپے،اے سی بسیں182روپے، عام بسیں122روپے اور لگژری بسیں139روپے،پشاور دیر کیلئے فلائنگ کوچز215روپے،اے سی بسیں265روپے،عام بسیں178روپے اور لگژری بسیں203روپے اور پشاور سے چترال کیلئے فلائنگ کوچز430روپے،اے سی بسیں530روپے،عام بسیں355روپے اور لگژری بسیں405وپے کرایہ وصول کریں گی۔

مزید برآں دینی مدارس اور تعلیمی اداروں کے طلباء،نابینا،معذور اور60برس سے ز ائد عمرکے مسافروں سے اصل کرائے میں پچاس فیصدکی موجودہ رعایت برقرار رہے گی جبکہ ا ئیر کنڈیشنر گاڑیوں میں ائیر کنڈیشنڈ سسٹم خراب ہونیکی صورت میں ڈیلیکس سٹیج گاڑیوں کاکرایہ وصول کیاجائے گا۔اس امر کااعلان صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا پشاور کے جاری کردہ ایک ا علامیے میں کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :