آئی جی پنجاب نے 07 ڈی ایس پیزکے تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے

منگل 1 مارچ 2016 21:31

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم مارچ۔2016ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے 07 ڈی ایس پیزکے تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک جہلم شاہد نذیر کو ایس ڈی پی او سوہاوہ، جہلم،ڈی ایس پی آرگنائزدکرائم مظفر گڑھ سعداﷲ کو ایس ڈی پی اوصدر ڈی جی خان ،ایس ڈی پی اوصدر ڈی جی خان محمد عرفان فاروق کو ایس ڈی پی اوکوٹ ادو،مظفرگڑھ،ایس ڈی پی اوکوٹ ادو ،مظفرگڑھ ،عبدالرحمان عاصم کو ایس ڈی پی اوجا مپور، راجن پور،ڈی ایس پی لیگل ملتان شہزاد حمید کو ڈی ایس پی لیگل آرپی او ، آفس ملتان کی خالی آسامی پر تعینات کیا ہے جبکہ ایس ڈی پی اوجامپور، راجن پور محمد طارق اور ایس ڈی پی اوپیپلز کالونی، فیصل آباد ،محمد وسیم کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہورمیں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :