خواتین پرتشدد سے تحفظ کے قانون کو ہائیکورٹ کے روبرو چیلنج کر دیا گیا

منگل 1 مارچ 2016 21:29

خواتین پرتشدد سے تحفظ کے قانون کو ہائیکورٹ کے روبرو چیلنج کر دیا گیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم مارچ۔2016ء) خواتین پرتشدد سے تحفظ کے قانون کو لاہور ہائیکورٹ کے روبرو چیلنج کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

یہ درخواست ناہید بیگ ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خواتین پر تشدد سے تخفظ کا قانون آئین و شریعت کے خلاف ہے ۔ اس قانون سے خاندانی نظام بری طرح متاثر ہو گا ۔ پنجاب اسمبلی کی جانب سے منظور کئے گئے اس قانون سے قرآن میں بتائی گئی مرد کی حیثیت متاثر ہو گی۔لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ اس قانون کو غیر آئینی و غیر شرعی قرار دیتے ہوئے کالعدم کیا جائے۔