سرگودھا ٗدوافراد کو قتل کر دینے کے مقدمہ میں ملوث 2سگے بھائیوں کو دو بار سزائے موت اور 4لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم

منگل 1 مارچ 2016 21:28

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم مارچ۔2016ء) سرگودھا کی سیشن عدالت نے پلاٹ کے تنازعہ پر 2افراد کو قتل کر دینے کے مقدمہ میں ملوث 2سگے بھائیوں کو دو بار سزائے موت اور 4لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔

(جاری ہے)

عدالتی ذرائع کے مطابق جون 2013 میں سرگودھا کے نواحی گاؤں میں دو سگے بھائیوں نے پلاٹ کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا تھا۔پولیس نے مقدمہ کا چالان سیشن عدالت کو منتقل کیا تھاالزام ثابت ہونے پر مقدمہ میں ملوث ناصر عباس اور قمر عباس کو دو دو بار سزائے موت اور 4لاکھ روپے جرمانے کی سزاکا حکم سنادیا گیا۔

متعلقہ عنوان :