حکومت نے تیل اورگیس کی تلاش میں ناکام کمپنیوں کے گردگھیراتنگ کردیا

تیل اورگیس کی تلاش کا کام شروع کرنے میں ناکام ہونے والی تمام کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کر دئیے جائیں گے ٗوزارت پٹرولیم

منگل 1 مارچ 2016 21:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم مارچ۔2016ء) پٹرولیم اور قدرتی وسائل کی وزارت نے کہا ہے کہ اپنے وعدے کے مطابق تیل اور گیس کی تلاش کا کام شروع کرنے میں ناکام ہونے والی تمام کمپنیوں کیلائسنس منسوخ کردئیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

وزارت کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق حکومت نے تیل اور گیس کی تلاش اور پیداوار میں ناکام لائسنس یافتہ کمپنیوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا انہوں نے کہا کہ وزارت نے حال ہی میں ایسی گیارہ کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کئے ہیں۔ایک سوال پر عہدیدار نے کہا کہ وزارت نے حال ہی میں ملک میں تیل اور گیس کے ذخائر کے حامل علاقوں میں تیل اور گیس کی تلاش کے عمل کو تیز کرنے کیلئے 70ضمنی معاہدوں پر دستخط کئے جن میں بعض مراعات دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :