آپریشن ضرب عضب کی کامیابی نے دہشتگردوں کی کمرتوڑدی ہے ٗامید ہے 2017امن کا سال وگا ٗوزیر اعظم

فیصلے ہمیشہ ملک وقوم کے مفاد میں کئے عوام مطمئن رہیں دوہزار اٹھارہ تک بجلی کی لوڈشیڈنگ پر بھی قابو پالیں گے ٗ محمد نواز شریف

منگل 1 مارچ 2016 21:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم مارچ۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی سے دہشتگردوں کی کمرٹوٹ چکی ہے۔ امید ہے 2017امن کا سال ہوگا ٗفیصلے ہمیشہ ملک وقوم کے مفاد میں کئے عوام مطمئن رہیں دوہزار اٹھارہ تک بجلی کی لوڈشیڈنگ پر بھی قابو پالیں گے۔

(جاری ہے)

چکوال کے علاقے قصبہ بھرپور میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دہشتگردوں کا ملک سے خاتمہ پہلی ترجیح ہے ٗ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی نے دہشتگروں کی کمر توڑ دی ہے۔

انہوں نے کہا اقتدار سنبھالا تو ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھاملک و قوم کے مفاد میں فیصلے کرکے ملک کو اندھیروں سے نکالا۔ وزیراعظم نے بتایا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے مینڈیٹ کو ہمیشہ تسلیم کیاپوری قوم سیاسی جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام کریں۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ 2018 تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ملک سے ختم کردیں گے۔