بھارتی فوج میں شمولیت، حکام نے امیدواروں کے کپڑے اتروا دیے

جو بھی امیدوار تحریری ٹیسٹ میں شرکت کا خواہشمند ہے، اسے اپنے کپڑے اتارنا ہونگے، ورنہ وہ ٹیسٹ دینے کے اہل نہیں ہونگے،فوجی حکام

منگل 1 مارچ 2016 21:11

بھارتی فوج میں شمولیت، حکام نے امیدواروں کے کپڑے اتروا دیے

پٹنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2016ء) بھارتی فوج میں شمولیت کے لئے تحریری ٹیسٹ کے دوران نقل سے بچنے کے لئے امیدواروں کے کپڑے اتروا دیئے گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار میں انڈین فوج میں شمولیت کے خواہش مند افراد کے لئے بھارتی فوجی حکام نے نئی شرط عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی فوجی حکام کو شک تھا کہ امیدوار تحریری ٹیسٹ کے دوران نقل کر سکتے ہیں اس لئے انہوں نے حکم صادر کیا کہ جو بھی امیدوار تحریری ٹیسٹ میں شرکت کا خواہشمند ہے، اسے اپنے کپڑے اتارنا ہونگے، ورنہ وہ ٹیسٹ دینے کے اہل نہیں ہونگے۔ اس کے بعد بھارتی فوجی حکام نے امیدواروں کو کپڑے اتروا کر تحریری ٹیسٹ میں بٹھا دیا۔

متعلقہ عنوان :