سینیٹ میں وزیراعظم اور آرمی چیف کے ایران اور سعودی عرب کے دورے اور سانحہ باچا خان یونیورسٹی پر جے یو آئی ف کے سینیٹر حمد اﷲ کی تحریک کو نا قابل بحث قرار دیدیا گیا

منگل 1 مارچ 2016 21:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم مارچ۔2016ء) سینیٹ میں وزیراعظم اور آرمی چیف کے ایران اور سعودی عرب کے دورے اور سانحہ باچا خان یونیورسٹی پر جے یو آئی ف کے سینیٹر حمد اﷲ کی تحریک کو نا قابل بحث قرار دیدیا گیا ،چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دونوں قراردادوں پر بحث ہو چکی ہے دوبارہ بحث نہیں ہو سکتی ۔ منگل کو سینیٹ کے اجلاس میں جے یو آئی ف کے سینیٹر حافظ حمد اﷲ نے وزیراعظم اور آرمی چیف کے ایران اور سعودی عرب کے دورے پر بحث کے حوالے سے تحریک پیش کی اور کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اور جنرل راحیل شریف نے سعودی عرب کے دورے کئے تب خطے کے حالات بہت مختلف تھے دونوں کی تفصیلات ایوان کو بتائی جائیں اگر دوروں کے بعد دونوں ممالک کے حالات مزید کشیدہ ہوئے تو ہمارے ملک پر بھی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

بیرونی دورے ہوں تو 30 ملکوں کا اتحاد ، ایوان کو اعتماد میں لینا چاہئے لہذا اس پر ایوان میں بحث ہونی چاہئے جس پر چیئرمین سینیٹ نے تحریک کو نا قابل بحث قرار دیدیا بعد ازاں سینیٹر حمد اﷲ نے سانحہ باچا خان یونیورسٹی پر بحث کیلئے تحریک پیش کی جسے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے ناقاب بحث قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں قراردادوں پر پہلے بحث ہو چکی ہے سینیٹ کے ضوابط کے تحت دوبارہ بحث نہیں ہو سکتی۔