پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی خوش آئندہے، ثمرات عوام تک پہنچنے چاہئیں‘کسی پٹرول پمپ پر پٹرولیم مصنوعات کی عدم دستیابی یا زائد نرخ پر فروخت کی شکایت نہیں ہونی چاہیے ‘اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور ٹرانسپورٹ کرایوں میں پٹرولیم مصنوعات کے نئے نرخوں کے تناسب سے کمی لائی جائے

وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی ہدایت

منگل 1 مارچ 2016 21:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم کی مصنوعات میں ایک بار پھر نمایاں کمی خوش آئندہے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا حقیقی معنوں میں فائدہ براہ راست صوبے کے عوام تک پہنچنا چاہیئے۔ وزیراعلیٰ نے صوبائی پرائس کنٹرول کمیٹی کو ہدایت کی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں جبکہ متعلقہ محکمے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اسی تناسب سے کمی لانے کیلئے اقدامات کریں جس شرح سے پٹرولیم مصنوعات کے نرخ کم کئے گئے ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ متعلقہ ادارے عوام کو ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے مربوط انداز میں کام کریں اور پٹرولیم مصنوعات کی مقررہ کردہ نئے نرخوں پر فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

(جاری ہے)

کسی پٹرول پمپ پر پٹرولیم مصنوعات کی عدم دستیابی یا زائد نرخ پر فروخت کی شکایت نہیں ہونی چاہیئے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا ہر قدم عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اٹھ رہاہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا عوام کیلئے تحفہ ہے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے ثمرات ہر حال میں عوام تک پہنچنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔عوام کو ریلیف کی فراہمی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :