Live Updates

پی ٹی آئی کے صوبائی الیکشن کمشنر کرنل (ر) اعجازمنہاس کی زیر صدارت انٹراپارٹی انتخابات کے حوالے سے اہم اجلاس

چیئرمین سیکرٹریٹ میں ہونیوالے اجلاس میں پی ٹی آئی کے مختلف ونگز کے الیکشن کے طریقہ کار اور قواعد وضوابط پر غور کیاگیا

منگل 1 مارچ 2016 20:23

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے الیکشن کمشنر کرنل (ر) اعجازمنہاس کی صدارت میں چیئرمین سیکرٹریٹ لاہور میں انٹراپارٹی الیکشن کے حوالے سے اہم میٹنگ منعقد ہوئی، میٹنگ میں ممبران صوبائی الیکشن کمیشن شمسہ علی ایڈووکیٹ ، مہناز رفیع اور چیف کوآرڈی نیٹررانا شمشاد حسین نے شرکت کی، میٹنگ میں پی ٹی آئی کے ونگزکے الیکشن کے طریقہ کار اور قواعد وضوابط پر غور کیاگیا، میٹنگ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پارٹی الیکشن کو صاف شفاف کروانے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کا ر لایاجائے گا، کرنل (ر)اعجاز منہاس نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی ہدایت پر 1 3 مارچ کو پنجاب کی سطح پر ڈویژنل اور ضلعی الیکشن کوآرڈ ینٹر ز کا مشترکہ اجلاس اور ٹریننگ سیشن لاہور میں منعقد ہورہا ہے ، میٹنگ میں ڈویژنل اور ضلعی الیکشن کوآرڈی نیٹرز کے مشترکہ اجلاس اور ٹریننگ سیشن کے تمام پہلوؤں کا جائزہ بھی لیا گیااور پروگرام کو حتمی شکل دی گئی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات