ہردیک پانڈیا مسلسل 3گیندوں پر 3شکار کرنے کے باوجود ہیٹرک کے اعزاز سے محروم

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 1 مارچ 2016 20:14

ہردیک پانڈیا مسلسل 3گیندوں پر 3شکار کرنے کے باوجود ہیٹرک کے اعزاز سے ..

ڈھاکہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔یکم مارچ2016ء ) بھارتی فاسٹ باؤلر ہردیک پانڈیا مسلسل 3گیندوں پر 3شکار کرنے کے باوجود ہیٹرک کے اعزاز سے محروم رہے ۔

(جاری ہے)

سر ی لنکا کے خلاف میچ میں22سالہ پانڈیا نے اپنے سپیل کی پہلی ہی گیندپر دلشان کو ایشون کے ہاتھوں کیچ آؤ ٹ کروایا ، اس سے پہلے وہ ہفتے کے رو ز پاکستان کیخلاف مقابلے میں مسلسل دو گیند وں پر محمد سمیع اور محمد عامر کو آؤٹ کرچکے تھے تاہم اس کے باوجود نوجوان آل راؤنڈر ہیٹرک کا اعزاز حاصل کرنے میں ناکام رہے کیوں کہ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق کسی باؤلر کو ہیٹرک کرنے کے لیے ایک ہی میچ مسلسل 3گیندوں پر 3شکار کرنا ہوتے ہیں ۔ یہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پہلی بار ہوا ہے کہ کسی باؤلر نے مسلسل 3وکٹیں لینے کے لیے دو میچز کھیلے ۔