پیمرا کونسل آف کمپلینٹس کوئٹہ کی تین کیبل ٹی وی کے لائسنس منسوخ کرنے اور ہم ٹی وی کو غیر اخلاقی مواد نشر کرنے پر معافی نشر کرنے کی ہدایت
منگل 1 مارچ 2016 20:06
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم مارچ۔2016ء) پیمرا کونسل آف کمپلینٹس کوئٹہ نے پروفیسر آغا محمد ناصر کی زیر صدارت اپنے 32ویں منعقدہ اجلاس میں تین غیر فعال کیبل ٹی وی لائسنسوں کو منسوخ کرنے کی سفارش کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق میسرز جھاندراں کیبل ٹی وی نیٹ ورک ڈسٹرکٹ کوہلو، میسرز ھوشاب کیبل ٹی وی نیٹ ورک ڈسٹرکٹ کچھ اورمیسرز راجہ جی کیبل ٹی وی نیٹ ورک ڈسٹرکٹ سبی پیمرا سے لائسنس حاصل کرنے کے باوجود اپنے نیٹ ورکس فعال نہ کر سکے جسکی بنا ء پر پیمرا قوانین کے تحت ان کی منسوخی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
ہم ٹی وی کیخلاف غیر اخلاقی مواد نشر کرنے کی شکایت کی سماعت کرتے ہوئے کونسل نے مذکورہ چینل کو غیر اخلاقی مواد نشر کرنے اور ناظرین کی دل آزاری کرنے پر معافی نشر کرنے کی ہدایت کی ہے۔(جاری ہے)
کونسل کے فیصلہ کے مطابق معافی نشر نہ کرنے کی صورت میں ہم ٹی وی کیخلاف پیمرا قوانین کے تحت مزید کاروائی عمل میں لائی جائے ۔کونسل نے پیمرا کو تمام ٹی وی چینلز کو ہدایت نامہ جاری کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ ٹی وی چینلز کو ضابطۂ اخلاق کے مطابق پابند کیا جائے کہ وہ کوئی ایسا مواد نشر نہ کریں جس سے ناظرین کی دل آزاری ہو۔
میسرز کاٹ کول پرائیویٹ لمٹیڈ کو زیارت شہر کیلئے دیئے گئے ایف ایم ریڈیو (95.4 MHz)کی غیر فعالی کی شکایت کی سماعت کرتے ہوئے کونسل نے متعلقہ مالکان کو فی الفور نشریات شروع کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ مزید خلاف ورزی کی صورت میں ان کے خلاف پیمرا قوانین کے تحت لائسنس کی منسوخی کی کاروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ اجلاس میں دیگر کونسل ممبران بشمول ڈاکٹر راشدہ پانیزئی، ایڈووکیٹ میر عطاء اﷲلانگو، موسیٰ خان کاکڑ اور راحت علی (ریجنل جنرل منیجر/سیکریٹری کونسل ) بھی موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.