چیچہ وطنی، ایک ہفتہ قبل خود کو گولی مار کر زخمی ہونیوالا نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا

منگل 1 مارچ 2016 20:01

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم مارچ۔2016ء) ایک ہفتہ قبل خود کو گولی مار کر زخمی ہونے والا نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا۔تفصیل کے مطابق شہر کے بلاک8 میں 30 سالہ محمد ندیم نے اپنے کمرے میں خود کو پستول سے سر میں گولی مار کر زخمی کرلیا تھا۔

(جاری ہے)

جسے تشویشناک حالت کے باعث چیچہ وطنی سے ساہیوال پھر لاہور ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ ایک ہفتہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد گذشتہ شب دم توڑ گیا۔تاہم خود کشی کرنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ واقعہ کے دوسرے روز اس کی والدہ صدمہ برداشت نہ کرسکی اور انتقال کرگئی تھی۔

متعلقہ عنوان :