چنیوٹ، فرنیچر ورکشاپ میں آگ لگنے سے ایک کاریگر جھلس کر زخمی ہو گیا

منگل 1 مارچ 2016 19:57

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم مارچ۔2016ء) چنیوٹ فرنیچر ورکشاپ میں آگ لگنے سے ایک کاریگر جھلس کر زخمی ہو گیا جسے ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے جنازہ گاہ روڈ پر واقعہ فرنیچر ورکشاپ میں 20 سالہ خرم شہزاد نے مچھروں کو بھگانے کے لیے کپڑے پر سپرٹ ڈال کر آگ لگائی تا کہ مچھر دھوئیں سے بھاگ جائیں کپڑے میں لگی آگ نے قریب پڑی سپرٹ کی کین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا اور کین پھٹ گئی اور آگ پھیل گئی حادثے کے نتیجے میں آگ پوری ورکشاپ میں پڑی لکڑی کو لگ گئی جس کی زد میں آ کر وہاں پر موجود ایک کاریگر ذوالفقار جھلس کر شدید زخمی ہو گیااطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچا جس نے آگ پر قابو پا لیاحادثے میں زخمی ہونے والے ذوالفقار کو ریسکیو ٹیم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال پہنچایاڈاکٹروں کے مطابق زخمی شخص کے جسم کا 30 فی صد حصہ متاثر ہوا ہے تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ عنوان :