کے الیکٹرک اور کورین فرم کے درمیان 220KV ڈبل سرکٹ انڈرگراونڈ ٹرانسمیشن لائن کے لیے معاہدہ طے پا گیا

منگل 1 مارچ 2016 19:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم مارچ۔2016ء) کے الیکٹرک کی جانب سے پریس کو جاری کردہ ایک بیان کے مطابق کے الیکٹرک کا کوریا سے تعلق رکھنے والے ایل ایس نیٹ ورک اور ایل ایس کیبل اینڈ سسٹم کنشورشیم کے ساتھ 8ملین لاگت کا ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے مطابق کورین فرم لالہ زار اور ماڑی پور گرڈ اسٹیشن کے سے آئی سی آئی پی ایل ڈی پی تک 220کلوواٹ کی ایک نئی ڈبل سرکٹ انڈرگراؤنڈٹرانسمیشن بچھائے گی۔

یہ معاہد ہ کے الیکٹرک کی ان مسلسل کوششوں کا حصہ ہے جو ادارہ اپنے موجودہ نیٹ ورک کو بہتر بنانے کے لیے کر رہا ہے۔اس 220کلو واٹ کے کے مکمل ہو جانے کے بعد کے الیکٹرک کے ٹرانسمیشن نیٹ ورک کی گنجائش میں اضافہ ہونے کے ساتھ سسٹم مزید قابل بھروسہ ہو جائے گا۔معاہدے پر دستخطوں کی تقریب کے ای ہاؤس، کراچی میں ہوئی جہاں کے الیکٹرک کی جانب سے چیف آف جنریشن اینڈ ٹرانسمیشن، ڈیل سنکلیئر جب کہ کورین فرم ایل ایس گلوبل بزنس کی جانب سے جنرل منیجر جیمز جینگ اور ڈائریکٹر انرجی گلوبل، جیسو کم نے دستخط کیے۔

(جاری ہے)

کے الیکٹرک کے ہیڈ آف پروجیکٹ، بلال مرزا بھی کے الیکٹرک کے دیگر نمائندوں کے ہمراہ اس موقع پر موجود تھے۔کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق پاور یوٹیلیٹی نہ صرف یہ کہ اپنے موجودہ نیٹ ورک پر بلکہ یہ مستقبل کے توسیعی منصوبوں پر بھی مسلسل سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ نئی انڈرگراؤنڈٹرانسمیشن لائن نہ صرف یہ کہ ہمارے ٹرانسمیشن نیٹ ورک کو سپورٹ فراہم کرے گی بلکہ آنے والے دنوں میں اس کا فائدہ عوام کو بھی ہو گا۔

متعلقہ عنوان :