حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی ہول سیل سٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا

muhammad ali محمد علی منگل 1 مارچ 2016 19:56

حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی ہول سیل سٹی کا سنگ بنیاد ..
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم مارچ2016ء)حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی ہول سیل سٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں دنیا کے سب سے بڑی ہول سیل مرکز کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔ اس ہول سیل مرکز کا سنگ بنیاد حاکم دبئی اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے رکھا۔ یہ ہول سیل مرکز 550 ملین سیکوئر فٹ کے رقبے پر تعمیر کیا جائے گا۔

اس شاندار شاہکار کی تعمیر پر 30 ارب اماراتی درہم کی لاگت آئے گی۔

(جاری ہے)

اس وقت عالمی ہول سیل ٹریڈ سیکٹر میں متحدہ عرب امارات کا حصہ 3-4 کھرب ڈالر کے قریب ہے تاہم دنیا کے سب سے بڑے ہول سیل مرکز کے قیام کے باعث اگلے 5 برس میں یہ حصہ 9-4 کھرب ڈالر تک جا پہنچے گا۔ اس عالمی ہول سیل مرکز کو دنیا بھر کے 15 ہزار ہول سیل تاجروں کی جانب سے استعمال کیے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ اس میں دنیا کے بڑے تجارتی ملکوں جن میں امریکا، چین، بھارت، ملائیشیا، ترکی، آسٹریلیا، جرمنی، سعودی اور دیگر شامل ہیں، ان کیلئے خصوصی پویلین قائم کیا جائے گا جہاں یہ ممالک اپنے ملک کی مصنوعات کو فروخت کیلئے پیش کر سکیں گے۔