میاں چنوں‘قبضہ مافیا کا بیوہ کے مکان پر قبضہ،خاتون انصاف کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

اعلیٰ حکام سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ

منگل 1 مارچ 2016 19:51

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2016ء) قبضہ مافیا کا بیوہ کے مکان پر قبضہ،خاتون انصاف کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور،اعلیٰ حکام سے مکان واگزار کروانے اور ملزمان کیخلاف کاروائی کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق پروین بی بی بیوہ پیٹر مسیح سکنہ چک نمبر125پندرہ ایل (جھنڈے والی)نزد کیتھولک چرچ نے میڈیا کو بتایا کہ گاؤں کی جناح آبادی سکیم میں4مرلے کامکان میرے خاوند پیٹر مسیح کے نام الاٹ شدہ ہے،جومیرے سر چھپانے کا واحد ٹھکانہ ہے،لیکن میرے خاوند کے فوت ہونے کے بعد قبضہ مافیا سابقہ کونسلر الیاس مسیح وغیرہ جس کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے ،اور اس کامکان میرے مکان کے ساتھ واقع ہے،میر ا مکان خریدنے کیلئے مجھے مجبور کرتارہا اور میرے انکار پر اس نے مجھے دھمکی دی کہ میں یہ مکان ہر قیمت پر حاصل کرکے رہوں گا،میراسامان زبردستی اٹھاکر باہر پھینک دیا اور مجھے دھکے دیکر گھر سے نکال دیا ،سائلہ کے مطابق ملزمان بااثر ہیں،اس کی کہیں شنوائی نہیں ہورہی،سائلہ نے ڈی پی او خانیوال ،آر پی اوملتان،آئی جی پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مکان واگزار کروانے او رملزمان کیخلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔