ڈرگ کورٹ لاہور نے کرائے کے لائسنسوں پر چلنے والے میڈیکل سٹورز بند کرنے کا حکم دیدیا

منگل 1 مارچ 2016 19:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2016ء) ڈرگ کورٹ لاہور نے کرائے کے لائسنسوں پر چلنے والے میڈیکل سٹورز بند کرنے کا حکم دیدیا۔ڈرگ کورٹ لاہور کے جج نے کرائے کے لائسنسوں پر چلنے والے میڈیکل سٹورز بند کرنے کے لئے دائر درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

گیارہ صفحات پر مشتمل عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حکومت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی اجازت کے بغیر میڈیا پر حکیموں اور ادویات کے اشتہارات پر بھی پابندی عائد کی جائے۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فارماسسٹ اپنے لائسنسوں کو کرائے پر نہیں دے سکتے جبکہ میڈیکل سٹورپر لائسنس ہولڈر کی موجودگی لازمی ہونی چاہیے ۔ڈرگ کورٹ نے فارماسسٹ ہاشم رضا کیخلاف زیر سماعت مقدمہ پر تفصیلی فیصلہ سنایا ہے۔ڈرگ کورٹ نے قانون کی خلاف ورزی کرنے والے میڈیکل سٹوروں کے خلاف کارروائی کے لئے تمام متعلقہ حکام کو احکامات پر فوری عمل کرنے کے بھی احکامات صادر کئے ۔

متعلقہ عنوان :