نیپرا نے پیسکو کے گھریلو صارفین کیلئے بجلی کے ٹیرف میں 2 روپے 86 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی منگل 1 مارچ 2016 19:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم مارچ2016ء) نیپرا نے پیسکو کے گھریلو صارفین کیلئے بجلی کے ٹیرف میں 2 روپے 86 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا کی جانب سے پیسکو صارفین کیلئے رواں سال 16-2015 کیلئے بجلی کے نئے ٹیرف کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نئے ٹیرف کے مطابق پیسکو کے گھریلو صارفین کیلئے بجلی کے فی یونٹ کی قیمت میں 2 روپے 86 پیسے ، کمرشل صارفین کیلئے بجلی کے فی یونٹ کی قیمت میں 4 روپے 14 پیسے کی کمی، صنعتی شعبے کیلئےفی یونٹ کی قیمت میں 3 روپے 24 پیسے کمی جبکہ زرعی شعبے کیلئے فی یونٹ کی قیمت میں 2 روپے 57 پیسے کمی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :