ساگا کپ 2016ء کے اہم میچ میں ٹاؤن شپ وائٹس نے علی گڑھ کرکٹ کلب کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی
منگل 1 مارچ 2016 19:33
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2016ء) ساگا کپ 2016ء کے اہم میچ میں ٹاؤن شپ وائٹس نے علی گڑھ کرکٹ کلب کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔ تفصیلات کے مطابق علی گڑھ کرکٹ کلب گراؤنڈ پر کھیلے گئے ون ڈے میچ یں علی گڑھ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی مگر پوری ٹیم 28.4 اوورز میں صرف 105 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ علی گڑھ کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی گئیں ۔
صرف محمد عارف 35 اور عبدالرحمان 13 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔(جاری ہے)
ٹاؤن شپ وائٹس کی طرف سے نعمان اکرم نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے32 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ ان کے ساتھی باؤلر محمد عالم نے 17 رنز دے کر دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔106 رنز کے آسان ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ٹاؤن شپ جمخانہ نے صرف ایک وکٹ گنوائی اور 14.1 اوورز میں مطلوبہ ہدف بآسانی حاصل کرکے میچ جیت لیا۔
ٹاؤن شپ جمخانہ کی طرف سے محمد وقار 58 اور یاسر علی 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ علی گڑھ کی باؤلنگ میں عظمت پوری نے 51رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ ٹاؤن شپ جمخانہ کے نعمان اکرم کو شاندار باؤلنگ پر مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔ ساگا سپورٹس کے جنرل مینجر فرخ ربانی کے مطابق پانچ سال کے عرصہ کے بعد لاہور میں کلب لیول پر ون ڈے ایونٹ آرگنائز کیا جا رہا ہے جس میں لاہور کے ٹاپ آٹھ کلب شریک ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
-
سابق کرکٹرز کی پاکستان کی جانب سے عماد وسیم کو بینچ پر بٹھانے کے فیصلے پر تنقید
-
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.