سیکورٹی خدشات اور خستہ حالی کے باعث لاہور میں مفکر پاکستان علامہ اقبال کی رہائش بند کر دی گئی

muhammad ali محمد علی منگل 1 مارچ 2016 18:53

سیکورٹی خدشات اور خستہ حالی کے باعث لاہور میں مفکر پاکستان علامہ اقبال ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم مارچ2016ء) سیکورٹی خدشات اور خستہ حالی کے باعث لاہور میں مفکر پاکستان علامہ اقبال کی رہائش بند کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں مفکر پاکستانی علامہ اقبال کی رہائش گاہ جاوید منزل کو بند کر دیا گیا ہے۔ حکومتی غفلت کے باعث جاوید منزل کی چھتیں خستہ حالی کا شکار ہو گئی ہیں۔ اس حوالے سے پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نے جایود منزل کی تزئین و آرائش کیلئے پلان تشکیل دے دیا ہے۔