دیربالا،پولیس کی کاروائی ، تین افراد کو گرفتار کرلیا

منگل 1 مارچ 2016 18:51

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم مارچ۔2016ء) ڈوگ درہ کے علاقے غازیگے خوڑ میں شرینگل پولیس کی کاروائی ، چترال کے علاقوں آرندو اور آیون میں سیکیورٹی فورسز پرحملوں اور مزدروں کے جنگل سے آغواء میں مبینہ ملوث تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ دوپستول اور گولیاں برآمد کرلی۔ شرینگل پولیس کے ایس ایچ او گل فاضل خان اور ڈی پی آفس دیر کے ترجمان کے مطابق گذشتہ روز غازیگے خوڑے میں شرینگل پولیس کی بھاری نفری نے خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن شروع کیا اور ناکہ بندی کردی۔

(جاری ہے)

گل فاضل خان نے بتایا کہ ناکہ بندی اور سرچ آپریشن کے دوران سال 2010-11میں چترال کے علاقے آرندو میں سکاوٹ اور بارڈر پولیس کے چیک پوسٹوں پرحملوں اور آچولگاہ جنگل سے جنگل میں کرنے والے مزدوروں کے آغوا میں ملوث تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ملزمان سے دو عدد پستول اور دس،دس گولیاں بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔جبکہ ڈی پی او آفس دیر کے ذرائع نے بھی فون کرکے گرفتاری کے بارے میں بتایا۔ ملزمان کو گرفتاری کے بعدتفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کیا گیا ہے۔جبکہ مقامی ذرائع سے مذکورہ خبر کی تصدیق تا حال نہ ہوسکی۔لیکن شرینگل اور دیربالا پولیس نے کی تصدیق کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :