پرامن اور ترقی یافتہ مالاکنڈڈویژن کے قیام کیلئے تعلیم نسواں کی اہمیت سب سے بڑھ کر ہے، میجر جنرل نادر خان

منگل 1 مارچ 2016 18:37

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم مارچ۔2016ء) پرامن اور ترقی یافتہ مالاکنڈڈویژن کے قیام کیلئے تعلیم نسواں کی اہمیت سب سے بڑھ کر ہے ، ان خیالات کا اظہار جنرل آفسیر کمانڈنگ مالاکنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل نادر خان نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لنگرخوازہ خیلہ کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا۔اس سکول کو پاک فوج کی کوششوں سے ازسرنو مرمت کیا گیا ہے۔

خوازہ خیلہ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لنگرمیں ایک افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی جنرل آفسیر کمانڈنگ مالاکنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل نادر تھے ، اور ان کے علاوہ بریگیڈئیر اسداللہ، ڈپٹی کمشنر عاطف رحمن، ناظم اعلی محمد علی شاہ،سول اور فوجی اعلی افسران کے علاوہ اساتذہ اور اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

جی اوسی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا،انھوں نے مزید کہا کہ خوازہ خیلہ کو سول حکومت کے ساتھ مل کر ایک ماڈل ٹاون کے طور پر منظم کریں گے اورسوات کینٹ عوام کی امنگوں کا مظہر ہوگا۔

اس سکول کو پاک فوج نے قلیل مدت میں ازسر نومرمت کیا ہے اور اس سکول کو مزید وسعت بھی دی گئی ہے۔اب اس سکو ل میں پہلے کی نسبت 500سے زائد طالبات علم کے زیور سے آراستہ ہوکر معاشرے کو پرامن اور ترقی یافتہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گی ۔جی او سی نے سکول کا بغور دورہ کیا اوراس کوشش کو سراہا۔اس کے بعدجی او سی نے ایک بیوہ کے گھر کا بھی دورہ کیا،جس کو پاک فوج نے مکمل طور پر تعمیر کر کے دیاہے۔ تعلیم کے حوالے سے پاک فوج کی ان کوششوں کو اساتذہ ، طالبات اور اہلیان علاقہ نے خواب سراہا اور انھوں نے اس موقع پر جی اوسی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :