فیصل آباد چیمبر کی قائمہ کمیٹی کسٹم کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم

منگل 1 مارچ 2016 18:31

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم مارچ۔2016ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے کسٹم کے وائس چیئرمین اوراولڈ الیکٹرک مشینری موٹر ز مارکیٹ کے چیئرمین محمد اصغرنے و زیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوروپے سے ساڑے آٹھ روپے کی کمی کا زبردست خیر مقدم کرتے ہوئے یقین ظاہرکیا کہ وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کے اس اعلان کی روشنی میں ملک کے تمام طبقوں کے عوام کو ریلیف ملے گا، پٹرول کی قیمت میں 8روپے 48پیسے کمی وزیر اعظم پاکستان کا مستحسن اقدام ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ‘ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے پر حکومت پاکستان نے بھی عوام کو ریلیف دیا ہے ‘ اس طرح اب اپوزیشن جماعتوں کو تنقید برائے تنقید کی بجائے حکومتی پالیسیوں کا ساتھ دینا چاہئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی چالیس پینتالیس سال سے سندھ کارڈ استعمال کر کے مرکزاورصوبے میں اقتدارحاصل کرتی چلی آرہی ہے لیکن مرکزمیں چاراور سندھ میں بار بار حکومت بنانے کے باوجود کوئی قابل ذکر کام نہیں کرسکی۔اس کے برعکس مسلم لیگ(ن) کو جب بھی عوام نے موقع دیا قائدجمہوریت میاں نوازشریف نے درجنوں عظیم منصوبے دے کر ملک کو خوشحالی کی راہ پرلاکھڑاکیا۔موٹروے ،میٹرو،پاک چین اقتصادی راہداری کے بعد اب کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کا آغاز اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :