ود ہولڈنگ ٹیکس پر حکومت اور تاجروں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے

منگل 1 مارچ 2016 18:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم مارچ۔2016ء) ود ہولڈنگ ٹیکس پر حکومت اور تاجروں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے، تاجروں کے بار بار احتجاج اور مطالبہ پر حکومت کی جانب سے ود ہولڈنگ ٹیکس واپس نہ لینے پر تاجروں نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خوشید احمد شاہ سے رابط کر لیا ، ملک گیرکنونشن4 مارچ کو سکھر میں ہوگا جسکی صدارت آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر خالد پرویز کرینگے جبکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خوشید احمد شاہ مہمان خصوصی ہونگے آن لائن کے مطابق گذ شتہ روز فیصل آباد چمبر آف کامرس میں ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے ایم این اے وفاقی پالیمارنی سیکرٹری میاں عبدالمنان نے آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر خالد پرویز اورصدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا خود پورہ ٹیکس نہیں دیتے اورٹیکس چور کہا تھا ،اور تاجروں نے فیصل آباد چمبر آف کامرس میں ہونے والی تقربیات کا بائیکاٹ کر رکھا ہے ،علاوہ ازیں صدر سکھر اسمال ٹریڈرزاورنائب صدر آل پاکستان انجمن تاجران سندھ حاجی محمد جاوید میمن نے 4 مارچ کو سکھر میں ہونے والے پانچویں ملک گیر تاجر کنونشن کے حوالے سے رابطہ مہم کے سلسلہ مین انجمن تاجران سٹی فیصل آباد کے صدر خواجہ شاہد رزاق سکاچیئر مین الحاج محمد نواز وہرہ اور جنرل سیکرٹری چوہدری محمود عالم جٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے تاجروں پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس زیادتی اور ٹیکس ایمنسٹی سکیم دھوکا ہے جب تک حکومت اسکے خاتمہ کا اعلان نہیں کرتی محب وطن تاجروں کواپنی صفوں میں اتحاد رکھتے ہوئے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف جد وجہد اور پرامن احتجاج کو تیز کرنا ہوگا انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد ، فیصل آباداور ملتان ،لیہ کے کامیاب کنونشن کے بعد ملک گیرکنونشن4 مارچ کو سکھر میں ہوگا جسکی صدارت آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر خالد پرویز کرینگے جبکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خوشید احمد شاہ مہمان خصوصی ہونگے جبکہ مہمانان گرامی میں سیکرٹری جنرل آل پاکستان انجمن تاجران عبدالرزاق ببر چیئر مین،آل پاکستان انجمن تاجران خاجہ سلیمان صدیقی ،صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا، شامل ہیں کنونشن میں تاجر برادری اپنے مطالبات کی حمایت میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریگی ۔