پاکستان ائیر ویز کے لیے حکومت نے تیاریاں تیز کر دیں، پاکستان ائیر ویز کے لیے چار جدید طیارے ڈرائی لیز پر حاصل کیے جائیں گے ، حکومت پاکستان نے پاکستان ائیر ویز کی پروازوں کی لینڈنگ کے لیے برطانوی حکومت سے روابط کا آغاز کر دیا۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 مارچ 2016 18:28

پاکستان ائیر ویز کے لیے حکومت نے تیاریاں تیز کر دیں، پاکستان ائیر ویز ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم مارچ2016ء) :حکومت نے پاکستان ائیر ویز کے لیے تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ائیر ویز کے لئے چار جدید طیارے ڈرائی لیز پر لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گذشتہ روز وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدات اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان ائیر ویز کے لیے طیاروں کی خریداری کے لیے پانچ ارب روپے مختص کیے جائیں گے جبکہ طیاروں کی خریداری کے لیے ابتدائی طور پر دس ارب روپے حکومت پاکستان کی جانب سے فراہم کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ خریدے جانے والے طیاروں میں بوئنگ 787،320، 330 اور 321 شامل ہوں گے ۔ نئی ائیر لائن کے آپریشنل سیٹ اپ کے لئے بھی پانچ ارب روپے مختص کر دئے گئے ہیں۔ طیاروں کی چھ ماہ کی لیز کی رقم بطور ایڈوانس ادا کی جائے گی جبکہ حکومت نے پاکستان ائیر لائنز کی پروازوں کی مانچسٹر اور ہیتھرو ائیر پورٹ پر لینڈنگ کے لیے برطانوی حکومت سے روابط کا بھی آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ نئی ائیر لائن کے لیے عملے کو کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے جبکہ بورڈ آف ڈائریکٹرز میں سول ایوی ایشن ور محکمہ فنانس سے بھی عملے کو بھرتی کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :