وزیر اعظم سے نئے نامزد گورنر اقبال ظفر جھگڑا کی ملاقات،فاٹا مسائل پر گفتگو،اقبال ظفر جھگڑا نے گورنر نامزدگی پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا،فاٹا کو ملک کے دوسرے حصوں کے برابر لانے کیلئے پرعزم ہیں ،ماضی میں اسلام آباد کی خوبصورتی پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت متاثرہوا۔ وزیراعظم نواز شریف کی نامزد گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا اور اسلام آباد کے نو منتخب میئر شیخ انصر عزیز سے ملاقات میں گفتگو
منگل 1 مارچ 2016 18:10
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مارچ۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پوری قوم بالخصوص فاٹا کے لوگوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں حکومت فاٹا کو مل کے دیگر حصوں کے برابر لانا چاہتی ہے فاٹا کے آئی ڈی پیز کی جلد باعزت گھر واپسی کو یقینی بنائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج منگل کے روز خیبرپختونخوا کے نامزد گورنر اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات کے دوران کیا ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ امید ہے کہ نامزد گورنر اقبال ظفر جھگڑا فاٹا اور خیبرپختونخوا کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرتے رہیں گے اور وفاقی حکومت فاٹا کو ملک کے دوسرے حصوں کے برابر لانے کے لئے پرعزم ہے وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم بالخصوص فاٹا اور خیبرپختونخوا کی عوام نے بہت قربانیاں دی ہیں حکومت فاٹا کے ای ڈی پیز کی باعزت گھر واپسی کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے اس موقع پر نامزد گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم نے مجھ پر جو اعتماد کیا اس پر ان کا بے حد شکرگزار ہوں خیبرپختونخوا اور فاٹا میں پارٹی کی مضبوطی کے لئے اقدامات کروں گا انہوں نے کہا کہ فاٹا میں بہتری کے لئے سابق گورنر مہتاب احمد عباسی کے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
کیسا مذاق ہے کہ آج پنجاب میں وزیراعلیٰ پولیس یونیفارم میں پریڈ لینے آگئیں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.