امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی جانب سے شرمین عبید چنائی کو دوسری بار آسکر ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد

منگل 1 مارچ 2016 17:47

امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی جانب سے شرمین عبید چنائی کو دوسری بار ..

واشنگٹن۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم مارچ۔2016ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے شرمین عبید چنائی کو دوسری بار آسکر ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد د ی ہے ۔

(جاری ہے)

پی ٹی وی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے پاکستان امریکہ اسٹریٹجک مذاکرات کے آغاز پر خصوصی گفتگو میں کہا کہ شرمین عبید چنائی کو مسلسل دوسرے سال آسکر ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایوارڈ سے زیادہ اہم نقطہ یہ ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم محمد نواز شریف نے خواتین کے تحفظ کیلئے قوانین میں تبدیلی کا عزم ظاہر کیا ہے، یہ اس دستاویزی فلم کی سب سے بڑی اور بامقصد کامیابی ہے۔

متعلقہ عنوان :