پریتی زنٹا نے جین گڈ اینف سے شادی رچا لی،اپریل میں ممبئی میں شاندار دعوت دینے کا پروگرام

منگل 1 مارچ 2016 17:37

پریتی زنٹا نے جین گڈ اینف سے شادی رچا لی،اپریل میں ممبئی میں شاندار ..

لاس اینجلس ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم مارچ۔2016ء) بالی وڈ کی اداکارہ پریتی زنٹا نے امریکی شہر لاس اینجلس میں اپنے امریکی دوست جین گڈ ینف سے شادی رچا لی،ذرائع کے مطابق پیتی نے اپنے پرانے دوست جین گڈ ینف سے لاس اینجلس میں ایک سادہ سی تقریب میں پیر کی شب (یہاں منگل کی صبح)شادی کی،تقریب میں ان کے انتہائی قریبی دوستوں نے شرکت کی جس میں سوزانے خان اور سریلی گوئل شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پریتی اپنی شادی کی خوشی میں ایک شاندار تقریب بھارت واپس آنے پر اپریل میں ممبئی میں دیں گی،پریتی کے قریبی زرائع کے مطابق پریتی اپنی شادی کی تصاویر نیلام کریں گی اور ان سے حاصل ہونے والا سر مایہ پریتی زنٹا فاؤنڈیشن کو دیا جائے گا، پریتی زنٹا فاؤنڈیشن غریب بچوں کی تعلیم اور معمر افراد کی بہبود کے لئے کام کرتی ہے۔