دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم بالخصوص فاٹا اور خیبرپختونخوا کی عوام نے بہت قربانیاں دی ہیں،ماضی میں اسلام آباد کی خوبصورتی پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے شہر متاثرہوا، 2018 تک لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا، تمام سیاسی جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، کے پی کے میں‌بھی دھرنے والوں کے مینڈیٹ کو قبول کیا،حکومت کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ وزیر اعظم محمدنواز شریف کا قصبہ بھر پور میں‌خطاب اورخیبرپختونخوا کے نامزد گورنراقبال ظفرجھگڑا ،اسلام آباد کے نو منتخب میئر شیخ انصرعزیزسے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 مارچ 2016 17:21

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم بالخصوص فاٹا اور خیبرپختونخوا کی ..

چکوال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم مارچ2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ 2018ء تک لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا،ملک کی کچھ مشکلات ختم کردی ہیں باقی ماندہ جلد ختم کردیں گے، پاکستان آہستہ آہستہ مشکلات سے باہر نکل رہا ہے اور وہ وقت دور نہیں کہ پاکستان تمام مشکلات عبور کرے گا. چکوال کے علاقہ قصبہ بھر پور میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں اور ان کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، خیبرپختونخواہ میں بھی دھرنے والوں کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا، انہوں نے کہا کہ جب ملک سنبھالا تو ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا ، آئندہ سال امن و امان اور خوشحالی کا سال ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے ، دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ، ملک میں امن کے قیام کا آغاز ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے پاکستان آگے بڑھے ہم چاہتے ہیں کسان ترقی کرے اور حکومت کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

عام آدمی کی حالت بہتر کرنے کیلئے دن رات کوششیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک خوشحال ملک بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ چکوال کے عام نے ن لیگ کو جو مینڈیٹ دیا ہے اس پر ان کا مشکور ہوں۔ خواہش ہے کہ عوام کی ترقی کیلئے دن رات کام کرتا رہون ۔ اڑھائی سالوں میں بہت سی مشکلات ختم ہوئی ہیں اور باقی مشکلات 2018 ء تک ختم ہوجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قلت کو دور کرنے کیلئے منصوبے شروع کئے اور 2018 ء تک بجلی کی قلت پر قابو پالیں گے۔

2018 ء لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا سال ہوگا۔ اس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف نے آج منگل کے روز خیبرپختونخوا کے نامزد گورنر اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پوری قوم بالخصوص فاٹا کے لوگوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں حکومت فاٹا کو مل کے دیگر حصوں کے برابر لانا چاہتی ہے فاٹا کے آئی ڈی پیز کی جلد باعزت گھر واپسی کو یقینی بنائے گی ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ امید ہے کہ نامزد گورنر اقبال ظفر جھگڑا فاٹا اور خیبرپختونخوا کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرتے رہیں گے اور وفاقی حکومت فاٹا کو ملک کے دوسرے حصوں کے برابر لانے کے لئے پرعزم ہے وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم بالخصوص فاٹا اور خیبرپختونخوا کی عوام نے بہت قربانیاں دی ہیں حکومت فاٹا کے ای ڈی پیز کی باعزت گھر واپسی کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے اس موقع پر نامزد گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم نے مجھ پر جو اعتماد کیا اس پر ان کا بے حد شکرگزار ہوں خیبرپختونخوا اور فاٹا میں پارٹی کی مضبوطی کے لئے اقدامات کروں گا انہوں نے کہا کہ فاٹا میں بہتری کے لئے سابق گورنر مہتاب احمد عباسی کے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

دریں اثناںوزیراعظم نواز شریف سے اسلام آباد کے نو منتخب میئر شیخ انصر عزیز نے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے شیخ انصر عزیز کو اسلام آباد کا میئر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں ترقیاتی کاموں کیلئے حکومت بھرپور تعاون کرے گی، دیہی اور شہری علاقوں میں سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے،، ماضی میں اسلام آباد کی خوبصورتی پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت متاثرہوا۔

انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نو منتخب نمائندے دیہی اور شہری علاقوں کی ترقی کیلئے سخت محنت کریں گے، وفاقی دارالحکومت میں ترقیاتی کاموں کیلئے حکومت بھرپور تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے دیہی اور شہری علاقوں میں سہولتیوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے، وفاقی دارالحکومت کی حیثیت سے اسلام آباد کو خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں میں سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے، ماضی میں اسلام آباد کی خوبصورتی پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے شہر متاثرہوا۔اس موقع پر اسلام آباد کے نو منتخب میئر شیخ انصر عزیز نے کہا کہ اسلام آباد کو جدید شہر بنانے کیلئے وزیراعظم نواز شریف کے وژن پر عملدرآمد کریں گے۔