حکومت پنجاب نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 12فیصد کمی کا اعلان کر دیا ہے،پٹرول پر چلنے والی گاڑیوں کے کرایوں میں 11.9 فیصد جبکہ ڈیزل پر چلنے والی بسوں کے کرایوں میں 6.16 فیصد کمی کی گئی ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث کے پی کے اور سندھ میں بھی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی۔۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کی گئی ہے۔ صوبائی وزیرٹرانسپورٹ بلال یاسین
سمیرا فقیرحسین منگل 1 مارچ 2016 15:24
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم مارچ2016ء) : حکومت پنجاب نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے انٹر سٹی اور انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں12فیصد کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹرانسپورٹ کے نئے کرائے نامہ پر عملدرآمد کیلئےتمام ضلعی حکومتوں کو احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں. پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا فیصلہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال یاسین کی سربراہی میں ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مذکراتی اجلاس میں کیا گیا. پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث انٹر سٹی اور انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ کےکرایوں میں12فیصد کمی کی گئی ہے،جس کے تحت پٹرول پر چلنے والی گاڑیوں کے کرایوں میں 11.9 فیصد جبکہ ڈیزل پر چلنے والی انٹر سٹی اور انٹراسٹی بسوں کے کرایوں میں 6.16 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے. صوبائی وزیرٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ ٹرک مالکان کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں جس کے بعد ٹرکوں کے کرایوں میں بھی کمی کی جائے گی۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.