فیصل آباد،معمولی لڑائی جھگڑے پر مخالفین نے فائرنگ سے زمیندار کو قتل کر دیا

منگل 1 مارچ 2016 15:05

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم مارچ۔2016ء) معمولی لڑائی جھگڑے پر مخالفین نے فائرنگ سے زمیندار کو قتل جبکہ مسلح ڈاکوؤں نے مزاحمت پر شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا آن لائنکے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ چک نمبر107چوہدری والا کے رہائشی ماسٹر فاروق کے بھائی 42سالہ مقبول ولد عبدالحق قوم جٹ کو معمولی جھگڑے پر ملزم مجاہد نے مشتعل ہو کر اپنے پانچ ساتھیوں سمیت فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے جبکہ مسلح ڈاکوؤں نے مزاحمت پر شہریفائرنگ کرکے زخمی کردیا کینال روڈ تا ندلیانوالہ میں ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پر چار مسلح ڈاکوؤں نے گولیاں مار کر اکرم کو لہو لہان کر دیا اور فرار ہو گئے زخمی کو فوری طبی امداد کیلئے سول ہسپتال تاندلیانوالہ میں منتقل کر دیا گیا ، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :