نا معلوم افراد دکان سے لاکھوں روپے کے ملبوسات اورنقدی لوٹ کر فرار

منگل 1 مارچ 2016 14:43

اٹک یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم مارچ۔2016ء)امام بارگاہ پنجتنی سے متصل عروسی ملبوسات کی دکان سے3 نامعلوم افراد لاکھوں روپے کے ملبوسات لے کر فرار۔ دکان کے مالک محمد خالد نے بتایا کہ صبح 8بجے 3نامعلوم افراد کلٹس میں سوار ہو کر آئے اور شٹر کھول کر قیمتی عروسی ملبوسات جن کی مالیت 5لاکھ روپے سے زائد ہے اور تقریباً 35 ہزار روپے نقد لے کر فرار ہو گے۔

(جاری ہے)

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صدر سرکل حفیظ احمد اولکھ اور ایس ایچ او تھانہ ماڈل پولیس سٹیشن اٹک سٹی ملک ارشد موقع پر پہنچ گئے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ اٹک پولیس کی فرانزک سائنس لیبارٹری کی موبائل بھی شواہد اکٹھے کرنے کے لیے طلب کر لی گئی اور امام بارگاہ کے سی سی ٹی وی کیمرے کی ریکارڈنگ بھی پولیس نے اپنے قبضے میں لے لی ہے۔اس موقع پر صدر انجمنِ تاجران اٹک راشد الرحمان خان اور صدر مینا بازار ایسوسی ایشن مشتاق خان بھی موقع پر پہنچ گئے۔