سکولوں سے غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کو نوکری سے فارغ کرجائے گا، عبدالرحیم کاکڑ

منگل 1 مارچ 2016 14:38

اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم مارچ۔2016ء) بلوچستان کے وزیر تعلیم عبدالرحیم کاکڑ نے کہا کہ صوبہ میں سکولوں سے غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کو نوکری سے فارغ کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ صوبہ کی تمام تحصیلوں میں”ہربچہ سکول میں“ کے نام سے خصوصی مہم چلائی جائے گی اور سکولوں سے اکثر غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کو ان کی ملازمت سے فارغ کردیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ سکولوں میں پرائمری درجہ تک تمام طالب علموں کو مفت کتابیں اور کاپیاں مہیا کی جائیں گی۔