ممتاز قادری کی پھانسی سے قبل اہل خانہ کو کی گئی نصیحت سامنے آ گئی

ملاقات کے دوران ممتاز قادری نے اہل خانہ کو پھانسی کے بعد نہ رونے کی تلقین کی۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 مارچ 2016 14:36

ممتاز قادری کی پھانسی سے قبل اہل خانہ کو کی گئی نصیحت سامنے آ گئی

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم مارچ2016ء): گذشتہ روز اڈیالہ جیل میں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ پھانسی پر عملدر آمد ہونے سے پہلے تک ممتاز قادری کی پھانسی کو صیغہ راز میں رکھا گیا جبکہ ان کے اہل خانہ کو بھی ممتاز قادری کی طبیعت میں اچانک خرابی کا کہہ کر اڈیالہ جیل بُلوایا گیا۔

اہل خانہ سے آخری ملاقات میں ممتاز قادری نے گھر والوں کو رونے سے منع کر دیا۔

(جاری ہے)

روزنامہ نئی بات ذرائع کے مطابق ممتاز قادری نے اپنے اہل خانہ کو کہا کہ مجھے اپنی موت کا کوئی ملال نہیں ہے، بلکہ میں تو اپنی جان اپنے نبی پاک صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کے نام پر قربان کرنے کے لیے جا رہا ہوں۔ ممتاز قادری نے اپنے اہل خانہ کو ہدایت کی میرے پیچھے کسی نے رونا نہیں بلکہ کثرت سے درودوسلام پڑھ کر میرے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی شان مبارک میں پیش کرنا ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ممتاز قادری نے اہل خانہ کے روانہ ہونے سے قبل ان میں کھجوریں بھی تقسیم کیں۔