پٹھانکوٹ ائیربیس حملہ،پاکستان نے تفتیشی ٹیم بھیجنے کی درخواست کی ہے ، بھارت
منگل 1 مارچ 2016 14:29
نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2016ء ) بھارتی حکومت نے کہا ہے کہ پٹھانکوٹ ائیربیس حملے کی تحقیقات کے حوالے سے پاکستان نے اپنی تفتیشی ٹیم بھارت بھیجنے کی درخواست کی ہے ،اگر پاکستان ایسا کرتا ہے تو بھارت اس کے ساتھ تعاون کرے گا۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیاکے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ کر ن رجیجو نے لوک سبھا میں ایک ضمنی سوال کے جواب میں بتایا کہ پٹھانکوٹ ائیربیس پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے معاملے میں پاکستان نے اپنی تفتیشی ٹیم بھیجنے کی درخواست کی ہے لیکن اس بارے میں فی الحال تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی ہیں اور اگر پاکستان ایسا کرتا ہے توبھارت اس میں اس کے ساتھ تعاون کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے پٹھانکوٹ حملے کے ثبوت پاکستان کے حوالے کر دیئے ہیں اور وہاں ایک مقدمہ بھی درج ہوا ہے ایسا پہلی بار ہو ا ہے جب پاکستان نے بھارت سے ملنے والے ثبوتوں کی بنیاد پر کارروائی کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.