سنیپ چیٹ کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے والا ڈیلر گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 مارچ 2016 14:28

سعودی عرب (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم مارچ2016ء) : سوشل میڈیا کا استعمال آج کل کے دور میں ایک عام بات ہے لیکن کچھ لوگ سوشل میڈیا کو جرائم کرنے اور ان کے فروغ کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی پولیس نے حال ہی میں ایک ڈرگ ڈیلر کو گرفتار کیا ہے جو کہ سنی چیٹ کے ذریعے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں سمیت دیگر کو منشیات فراہم کرتا تھا۔ انسداد دہشت گردی یونٹ نے سعودی دارالحکومت ریاض میں ملزم کے گھر پر چھاپہ مارنے سے قبل اس کی پوری معلومات حاصل کیں۔ انسداد دہشت گردی یونٹ کی پولیس نے بتایا کہ ملزم بچوں ، نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کو منشیات فراہم کرتا تھا۔

متعلقہ عنوان :