پاکستان اور جاپان میں توانائی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے معاہدے پر دستخط

منگل 1 مارچ 2016 14:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2016ء) پاکستان اور جاپان میں توانائی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے معاہدے پر دستخط ہو گئے، معاہدے کے تحت جاپان پاکستان کو ایک کروڑ75لاکھ ڈالر دے گا۔

(جاری ہے)

منگل کو پاکستان اور جاپان میں توانائی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔ معاہدے کے تحت جاپان پاکستان کو ایک کروڑ75لاکھ ڈالر دے گا، یہ رقم پاور گرڈ آپریشن میں تربیتی سہولتوں کی فراہمی کو مزید موثر بنانے پر خرچ کی جائے گی، اس رقم سے سندھ کے شمالی و دیہی علاقوں میں لڑکیوں کیلئے 25سکول بھی تعمیر کئے جائیں گے۔ معاہدہ پاکستان اور جاپان کے درمیان اقتصادی تعاون کا مظہر ہے۔

متعلقہ عنوان :