کوئٹہ میں ایف سی اور پولیس کی کارروائی ، 5 مشتبہ افرادگرفتار

منگل 1 مارچ 2016 14:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2016ء) کوئٹہ کے علاقے اختر آباد اور گردونواح میں ایف سی اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 مشتبہ افراد گرفتار کرلئے،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو ایف سی اور پولیس نے کوئٹہ کے علاقے اختر آباد اور گردونواح میں سرچ آپریشن کیا، جس دوران 5 مشتبہ افراد گرفتار کر لئے۔ترجمان ایف سی کے مطابق گرفتار ہونے والے مشتبہ افراد سے 4عدد پستول اور ایک رائفل برآمد ہوگئی ہے۔ پولیس ملزمان سے مزید پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :