اوورسیزپاکستانیوں کی شکایات کا ازالہ یقینی بنایا جائے گا،چوہدری اعجاز شفیع

منگل 1 مارچ 2016 14:06

رحیم یار خان۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم مارچ۔2016ء )چیئرمین اوورسیز پاکستانی کمیٹی /رکن صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری اعجاز شفیع نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم محب وطن پاکستانیوں کے مسائل و شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے گا، ان کی عدم موجودگی میں کسی کو بھی ان کی زمین و جائیداد پر قبضہ یا خاندانوں کو حراساں کرنے نہیں دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

رحیم یارخان میں اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے حل کیلئے منعقدہ اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر اوور سیز پاکستانیوں کی زمین جائیداد کے تحفظ سمیت دیگر مسائل کے خاتمہ کے لئے بنائی گئی کمیٹیاں فعال کردار ادا کر رہی ہیں جس کی وجہ سے اوور سیز پاکستانیوں کا حکومت پر اعتماد بڑھا اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔ چیئرمین نے 9کیسز کی شنوائی کی جس میں سے2کیسز کے فیصلے متعلقہ اداروں تک پہنچا دیے گئے ۔ دیگر کیسز کی مختلف اداروں سے رپورٹ پانچ یوم تک طلب کر کے کمیٹی کا اجلاس ہفتہ کو منعقد کرنے کی ہدایت کی۔