علی گڑھ میں ”علی گڑھ “ پر نمائش کے دوسرے روز پابندی عائد

منگل 1 مارچ 2016 14:04

علی گڑھ میں ”علی گڑھ “ پر نمائش کے دوسرے روز پابندی عائد

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2016ء) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروفیسر سری نیواس رام چندر سرس کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ”علی گڑھ “پر بھارتی شہر علی گڑھ میں نمائش کے دوسرے ہی روز پابندی عائد کر دی گئی ہے۔واضح رہے متنازعہ فلم علی گڑھ پر پابندی اس میں ہم جنس پرستی جیسے موضوع کو زیر بحث لانے کی بنا پر عائد کی گئی ہے۔

علا وہ ازیں فلم پر پابندی کی حمایت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اس فلم میں شہر کو بدنام کرنے کی کو شش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم فلم ڈائریکٹر ہنسل مہتا کی جانب سے اس پابندی کو ماورائے آئین قرار دیا گیا ہے۔ فلم کی مصنفہ اپروا اسرانی کا کہنا ہے کہ فلم میں شہر کے تقدس کو پامال کرنے کی کو شش ہر گز نہیں کی گئی ، بلکہ انھوں نے اس کی ثقافت پر روشنی ڈالنے کی کو شش کی ہے۔علی گڑھ میں در حقیقت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروفیسر سری نیواس رام چندر سرس کی جنسی سرگرمیوں کو دکھایا گیا۔ پروفیسر سرس فطرتاً ہم جنس پرست تھے جس کی بنا پر انھیں یونیورسٹی سے فارغ کر دیا گیا تھا۔ بعد از انھوں نے تنہائی کے کرب سے نجات پانے کیلئے خود سوزی کر لی تھی