سکرنڈ میں گیس کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث عوام کوشدیدمشکلات کاسامنا

منگل 1 مارچ 2016 13:53

سکرنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم مارچ۔2016ء) سکرنڈ میں گیس کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث عوام کوشدیدمشکلات کاسامنا کرناپڑا گیس کے چولہے صبح 12بچے سے شام 5بچے تک بند ررہے ،گیس کی عدم فراہمی کے سبب لوگ روٹیوں کی تلاش میں نکل پڑے اورہوٹلوں پرروٹی کے حصول کی خاطر لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں،سوئی سدرن گیس کمپنی ذرائع کے مطابق تکنیکی خرابی دور کرنے کی وجہ سے گیس کی سپلائی عارضی طوپربند رکھی گئی تھی جوبعد میں بحال کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :