محکمہ انسداد دہشت گردی کی کرک میں کارروائی مبینہ اغواء کار گرفتار

منگل 1 مارچ 2016 13:53

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم مارچ۔2016ء) محکمہ انسداد دہشت گردی نے کرک میں کارروائی کر کے مبینہ اغواء کار کو گرفتار کر لیا ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کے روز محکمہ انسداد دہشت گردی بنوں ریجن نے مبینہ اغواکار مشتاق احمد کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کر کے گرفتار کر لیا سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردی کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے ملزم نے 19 جنوری کو کرک کے شہری کو اغواء کر کے گھر والوں سے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :