ملائیکہ بے حد عزیز ہے ، کسی قیمت پر کھونا نہیں چاہتا ‘ ارباز خان

منگل 1 مارچ 2016 13:43

ملائیکہ بے حد عزیز ہے ، کسی قیمت پر کھونا نہیں چاہتا ‘ ارباز خان

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2016ء) بولی ووڈ اداکار و فلمساز ارباز خان اور اہلیہ اداکارہ ملائیکہ اروڑا خان کے درمیان علیحدگی خبریں آجکل ہر طرف گردش کر رہی ہیں۔ تاہم ارباز خان نے حال ہی میں ٹیلی ویژن شو ”یار میرا سپر سٹار“میں شرکت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھیں اپنی اہلیہ ملائیکہ بے حد عزیز ہیں اور انھیں کسی قیمت پر کھونا نہیں چاہتے۔

(جاری ہے)

اداکار کا کہنا تھا کہ جب انکی نئی نئی شادی ہوئی تھی تو وہ اداکارہ کی ذیادہ پرواہ نہیں کیا کرتے تھے تاہم اب17سال ایک ساتھ گزارنے کے بعد انھیں محسوس ہوتا ہے کہ وہ ملائیکہ کے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔مذکورہ شو میں ارباز خان کے ہمراہ ملائیکہ بھی شریک تھیں۔اب یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ ارباز خان کا ملائیکہ اروڑا خان کے ساتھ یہ تجدید محبت کیا رنگ لاتا ہے

متعلقہ عنوان :