آسکر تقریب ‘ سیاہ فام کرس راک نے تقریب کو وائٹ پیپلزچوائس ایوارڈ کہہ کر شو کا آغاز کیا

منگل 1 مارچ 2016 13:43

آسکر تقریب ‘ سیاہ فام کرس راک نے تقریب کو وائٹ پیپلزچوائس ایوارڈ کہہ ..

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2016ء)لاس اینجلس میں سجا دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ کا رنگا رنگ میلا آسکر ایوارڈز کی سفید فاموں کی تقریب کی میزبانی کی ایک سیاہ فام نے اور کرس راک نے تقریب کو وائٹ پیپلز چوائس ایوارڈ کہہ کر شو کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

بہترین فلم کا اکیڈمی ایوارڈ ” سپاٹ لائٹ “ کے نام لیونارڈو ڈی کیپریو بہترین اداکار اور بری لارسن بہترین اداکارہ قرار پائیں معروف پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے کی فلم ”ایگرل ان دا ریور “ کو بہترین دستاویز ی فلم کے لیے آسکر ایوارڈ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاس اینجلس میں ہونے والی تقریب میں آسکر ایوارڈ کیلئے کسی سیاہ فام کو نامزد نہیں کیا گیا تھا لیکن تقریب کی میزبانی ایک سیاہ فام کرس راک کے حصے میں آئی بہترین فلم کا اکیڈمی ایوارڈ ” سپاٹ لائٹ “ کے نام رہا فلم ”ریویننٹ“ کے ہیرو لیونارڈو ڈی کیپریو کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا، لیورناڈو کا یہ پہلا آسکر ایوارڈ ہے۔