بد بخت بیٹے نے ‘جن‘ کے کہنے پر باپ کو قتل کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 مارچ 2016 13:42

بد بخت بیٹے نے ‘جن‘  کے کہنے پر باپ کو قتل کر دیا

شارجہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم مارچ2016ء) : امریکہ سے واپس آنے والے نوجوان نے ”جن“ کے کہنے پر اپنے باپ کو قتل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق نوجوان نے ٹوٹی ہوئی میز کی ایک ٹانگ کو باپ کو قتل کرنے کے لیے استعمال کیا۔ دوران تفتیش نوجوان نے پولیس کو بتایا کہ اس نے ایسا ”جن“ کے کہنے پر کیا ہے۔

(جاری ہے)

نوجوان کی والدہ کا کہانا کہ امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے پر واپس گھر آنے کے بعد سے اس کی دماغی حالت درست نہیں ہے جبکہ نوجوان کے ڈاکٹر نے بتایا کہ انہیں پہلے سے ہی لگتا تھا کہ ملزم کسی کو قتل کرے گا۔

امارات الیوم نے بتایا کہ ملزم نے اپنے باپ کو ٹوٹی ہوئی میز کی لکڑی کے با رہا وار کر کے اپنے باپ کو قتل کرنے کے بعد دوران تفتیش عجیب و غریب بیانات دئے۔ ملزم کی والدہ نے بتایا کہ میرا بیٹا ہمیشہ مجھے بتاتا تھا کہ اسے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس کے اندر کوئی جن موجود ہے جو اسے کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ اسے مختلف کام کرنے پر اُکساتا ہے۔

متعلقہ عنوان :