جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کا حملہ ، دو اہلکار زخمی ۔ سرکاری ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 مارچ 2016 13:34

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم مارچ2016ء) : جنوبی وزیرستان کے علاقہ تیارزاں میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق سکیورٹی ذرائع کی جوابی کارروائی میں 3 شدت پسند ہلاک ہو گئے جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقہ میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔