اورنج لائن کے لئے ایکوائر شدہ جائیدادوں کے معاوضہ کیمپ ایک ماہ بعد جوہر ٹاؤن منتقل

منگل 1 مارچ 2016 13:30

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم مارچ۔2016ء) شہرکے مختلف علاقوں میں ایک ماہ تک معاوضہ ادا کرنے کے بعد لاہور اورنج لاہورلائن میٹرو ٹرین کے لئے حاصل کی جانے والی جائیدادوں کا معاوضہ دینے کے لئے قائم کئے جانے والے تینوں خصوصی کیمپوں کو ایل ڈی اے کے مرکزی دفتر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ گزشتہ روز متعدد افراد معاوضہ حاصل کرنے ایل ڈی اے کے ون ونڈو سیل پر آئے ۔

(جاری ہے)

ایکوائر شدہ جائیدادوں کے مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ معاوضہ حاصل کرنے کے لئے دن 9بجے سے دوپہر ایک بجے تک ون ونڈو سیل ایل ڈی اے آفس میں تشریف لا ئیں ۔ٹھوکر نیاز بیگ پر قائم کیمپ سے متعلقہ جائیدادوں کا معاوضہ پیر‘ بدھ اور ہفتے کو ‘ جین مندر کیمپ سے متعلقہ جائیدادوں کا جمعہ کو جبکہ کوٹلی گھاسی کیمپ سے متعلقہ جائیداوں کا معاوضہ منگل اور جمعرات کے دن ادا کیا جانا ہے ۔

متعلقہ عنوان :