سکیورٹی اور امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر رنگدار شیشوں،مشکوک گاڑیوں کے خلاف مہم جاری

سٹی ٹریفک پولیس نے ابتک78730 رنگدار شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی‘ چیف ٹریفک آفیسر لاہور

منگل 1 مارچ 2016 13:30

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم مارچ۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ سکیورٹی اور امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر رنگدار شیشوں اور مشکوک گاڑیوں کے خلاف مہم جاری ہے۔سٹی ٹریفک پولیس نے ابتک78730 رنگدار شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی ۔انہوں نے ایس پیزاور ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ اس مہم کی کامیابی کیلئے بھی ہر ممکن اقدامات کریں۔

سی ٹی او نے کہا کہ عوام کی مدد،راہنمائی اور ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانا سٹی ٹریفک پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔ٹریفک قوانین کی پاسداری اورشہریوں کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے رنگدار شیشوں والی اورمشکوک گاڑیوں کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران بلا امتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

سٹی ٹریفک پولیس کی اس مہم کے دوران ابتک رنگدار شیشے والی1017گاڑیاں بھی مختلف تھانوں میں بند کی گئی ہیں۔

انہوں نے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقوں میں پٹرولنگ کریں اور وارڈنز کو بریف کریں کہ انسدادی کارروائی کے دوران شہریوں سے نرمی سے پیش آئیں تاہم قانونی کارروائی بھی یقینی بنائیں ۔طیب حفیظ چیمہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی گاڑیوں سے از خود بلیک پیپرز اتارکر قانون پسند اور مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

متعلقہ عنوان :