ملتان ائیر پورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے ہیروئن بر آمد ، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 مارچ 2016 13:04

ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم مارچ2016ء) : ملتان ائیر پورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے ہیروئن بر آمد ہوئی جس پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ائیر پورٹ ذرائع نے بتایا کہ منڈی بہاؤالدین کا رہائشی تصور اقبال غیر ملکی ائیر لائن کے ذریعے بحرین جا رہا تھا۔مسافر چیکنگ کے مراحل مکمل کر چکا تھا ، مخبر کی خبر پر ملزم کو انتظار گاہ سے گرفتار کیا گیا۔ ائیر ہورٹ ذرائع کے مطابق ملزم سے ایک کلو ہیروئن بر آمد کی گئی جسے قبضے میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :